وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.38روپے کا اضافہ

وزیر اعظم نے قیمتیں نہ بڑھانے کی ہدایت کی تھی ، عید پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں ، 3 ار ب کا بوجھ حکومت خود برداشت کریگی ،وزیرخزانہ

جمعرات 30 جون 2016 20:48

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کااعلان، لائٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 جون ۔2016ء ) وفاقی حکومت نے جولائی کے مہینے میں پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، پیٹرولیم ،ہائی اوکٹین ، ہائی سپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رہیں گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5.38روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، اوگرا نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قیمتیں برقرار رکھنے سے پڑنے والا 3ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی ،قیمتوں میں اضافہ وزیراعظم کی ہدایت پر نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوگرا کی سفارشات کے بعد وزیراعظم نوازشریف سے راہنمائی حاصل کی ۔ انہوں نے کہاکہ لائٹ ڈیزل عام آدمی کے استعمال میں نہیں آتا اور بہت تھوڑی مقدار میں استعمال ہوتا ہے ۔اس کی قیمت اوگرا کی سفارش پر5.38سے بڑھائی جا رہی ہے اس سے عام آدمی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے عوام کیلئے عید پر ریلیف اور تحفہ ہے

متعلقہ عنوان :