مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 805 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دئیے

جمعرات 30 جون 2016 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 805 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 11 روز کے لئے 5.88 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 805 ارب 25 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.15 فیصد تا 5.79 فیصد سالانہ کے حساب سے 1321 ارب 75 کروڑ روپے مقرر کئے گئے تھے۔ نیلامی میں 28 دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 21 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔