وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزیدکمی کر دی

جمعرات 30 جون 2016 16:09

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ارزاں اور ،معیاری اشیاء خورو نوش کی فراہمی کے اقدامات کے تحت جاری ریٹ لسٹوں میں بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی اور بعض کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی ہے۔جمعرات کو مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے جاری ریٹ لسٹ کے مطابق جناح سپر ،سپر اور کوہسار مارکیٹ میں آلو 34 روپے کلو، پیاز28روپے کلو، ٹماٹر32 روپے کلو، ادرک90 روپے کلو، لہسن 185 روپے کلو، چائنہ لہسن185 روپے کلو، لیموں112 روپے کلو، بھنڈی 55روپے کلو، کدو55روپے کلو، بینگن 38 روپے کلو، مٹر125 روپے کلو، فراش بین80 روپے کلو، ٹینڈا ولایتی 64روپے، ٹینڈ ا دیسی72 روپے کلو، کھیرا32 روپے، شملہ مرچ38 سے 55 روپے کلو، سبز مرچ45روپے، گوبھی 42 روپے سے 75روپے ، بند گوبھی42 روپے، کریلہ42روپے، پالک38روپے، مولی53 روپے، شلجم 55 روپے کلو، ماڑو 56 روپے، شکر قندی 65 روپے، گاجر62 روپے، چکن 145 روپے فی کلو اور انڈے 81 روپے فی درجن مقرر کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کے معیار کے مطابق قیمتیں سیب کالا کلو135 روپے سے 155 روپے ، وائٹ سیب76 روپے سے105 روپے کلو، عنبری سیب 62 سے 92 روپے کلو، ایرانی سیب 120 سے 155، چائنہ سیب115 سے185، نیوزی لینڈ سیب 240سے 270روپے فی کلو کیلا پاکستانی 110 سے 140 روپے فی درجن، انڈین کیلا 158 سے 185 روپے فی درجن، چائنہ ناشپاتی 180 روپے کلو، گرما 45 روپے سے68 روپے، آڑو 100سے135، سٹرابیری 170 سے 200، خربوزہ 25 سے 34 روپے، تربوز18سے 25 روپے، لوکاٹ 80 سے 105 روپے، خوبانی 98 سے118 روپے، آم الماس 32 سے52 روپے اور سندھڑی آم90سے120 روپے فی کلو ہے,لنگڑا آم52سے 68روپے فی کلو،دوسہری آم55روپے سے 78 ،دیسی آم 40سے 60روپے فی کلو،کابلی خوبانی 140سے 160روپے فی کلو ہے ۔

انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف اس نمبر 051-4867762 پر شکایت درج کرائیں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :