مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں 200 سے زائد افراد نظر بند ہیں، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا اعتراف

جمعرات 30 جون 2016 15:25

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)بھارت کے زیر انتظام مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف مسلح جدوجہد میں ملوث 200 سے زائد افراد کشمیر کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے نام نہاد اسمبلی میں شیخ عبدالرشید کے ایک سوال کے تحریری جواب میں کہاکہ جیلوں میں بند ان افراد میں 36 غیر ملکی اور چار غیر ریاستی شہری بھی شامل ہیں۔ محبوبہ مفتی جن کے پاس محکمہ داخلہ کا قلمدان بھی ہے تاہم انہوں نے نظر بندوں کی تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔