نادہندگان کے خلاف مہم جاری رہے گی، چیف ایگزیکٹو آئیسکو

جمعرات 30 جون 2016 15:01

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹررانا عبد الجبار خان نے کہا ہے کہ آئیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری رہے گی اوربقایا جات ادا نہ کرنے وا لے دہند گان اپنے ذمے واجب الادا ر واجبات کی مکمل ادائیگی سے قبل بجلی کی دوبارہ بحالی کا تصور بھی نہ کریں اور اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام افسران اور عملہ کو واضح ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ نادہندگان کے کنکشن فوری طور پر منقطع کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

آئیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامئے کے مطابق آئیسکوکی بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے اور بجلی بقایات کی عدم ادائیگی پر سی ڈی اے کے مزید 2، شماریات ڈویژن کے بیوروآفس کا 1، نادرا کے G-8آفس کے 2او ای او کینٹ بورڈ راولپنڈی کے 8 کنکشن منقطع کر دئیے ہیں ۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق ان اداروں کے خلاف کروڑوں روپے بجلی بلوں کی مد میں واجب الادا ہے ۔ آئیسکو کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں متعدد دفعہ نوٹس دئیے گئے مگر ان کی جانب سے بقایاجات ادا نہیں کئے گئے جس کی بنا پر ان کے کنکشن منقطع کئے گئے ہیں جو کہ بقایات کے جمع کروائے جانے کے بعد ہی دوبارہ بحال کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :