ملائشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 30 جون 2016 14:52

کوالالمپور ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) ملائشین پام آئل کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور پام آئل کے نرخ 2.3 فیصد کی کمی سے سات ماہ کی کم ترین سطح تک گر گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز بنچ مارک برسا ملائیشیا ڈیری ویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر2.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اورمستقبل میں خریداری کے معاہدے 2323 رنگٹ یا 575 ڈالر فی ٹن میں طے پائے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے دوران ایک موقع پر پام آئل کے نرخ 2317 رنگٹ تک گر گئے جوکہ دسمبر 2015ء کے بعد پام آئل کے نرخوں کی کم ترین سطح ہے۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر59 ہزار150 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ رواں ماہ کے دوران پام آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر9.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق پام آئل کے نرخوں میں کمی کی بڑی وجہ رنگٹ کی شرح تبادلہ میں اضافے کی صورتحال ہے۔