سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 30 جون 2016 14:52

لندن ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ گذشتہ روز لندن میں سپاٹ گولڈ کی نرخوں میں 0.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1319.96 ڈالر فی اونس میں طے پائے جبکہ یو ایس گولڈ فیوچرکے تحت اگست کیلئے سونے کی خریداری کے معاہدے 0.4 فیصد کی بہتری سے 1323.10 ڈالر فی اونس میں طے پائے ۔

(جاری ہے)

بنگلور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.6فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1319.75 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور لندن میں چاندی کے مستقبل میں خریداری کے معاہدے 3.4 فیصد کی بہتری سے 18.44 ڈالر فی اونس میں طے پائے۔