کوہلوکے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا

جمعرات 30 جون 2016 14:52

بارکھان ۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) کوہلوکے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیااورفرارہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات کو کوہلوکے علاقے ہوش ری میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے ہزارمحمد نامی شخص کوقتل کردیااورموقع واردات سے فرارہوگئے قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس کواطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرلاش کو مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلا ش شروع کردی۔