جاپان میں گزشتہ ماہ کے دوران ریٹیل سیل میں کمی

جمعرات 30 جون 2016 14:49

ٹوکیو۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) جاپان میں گزشتہ ماہ کے دوران ریٹیل سیل میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ تین مہینوں کے دوران مسلسل تیسری مرتبہ ریٹیل سیل میں کمی سامنے آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق مئی کے مہینے میں ریٹیل سیل 1.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ وزارت اقتصادیات نے 1.6فیصد کی کمی کی پیش گوئی کی تھی ۔ جاپانی ماہرین اقتصادیات نے کہاہے کہ تنخواہ اور اجرت میں کم اضافے کی وجہ سے ریٹیل سیل میں کمی سامنے آرہی ہے تاہم آنے والے دنوں میں صورتحال بہترہونے کی امید ہے۔