ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 30 جون 2016 14:49

ٹوکیو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) ایشیائی منڈیوں میں ربڑ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج کے تحت دسمبر کیلئے ربڑ کی خریداری کے معاہدے 0.3فیصد کمی کے ساتھ 1.49ڈالر فی کلوگرام طے پائے ۔

(جاری ہے)

شنگھائی فیوچر ایکسچینج کے تحت ستمبر کیلئے معاہدے 15یوآن کی کمی کے بعد 11250یوآن یا 1691.81ڈالر فی ٹن میں طے پائے ۔ سنگاپور میں سائیکام ایکسچینج کے تحت ربڑ کی خریداری کے معاہدے 0.4سنٹ کی کمی کے ساتھ 134سینٹ فی کلوگرام میں طے ہوئے۔