مونگ اور ماش کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کرلی جا ئے،محکمہ زراعت
جمعرات 30 جون 2016 14:35
فیصل آباد۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء)کاشتکاروں کو مونگ اورماش کی کاشت رواں ماہ جولائی کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ مونگ کی کاشت کے لیے میرا زمین موزوں ہے جبکہ کلراٹھی اور سیم زدہ زمین غیر موزوں ہے ۔
(جاری ہے)
محکمہ زراعت فیصل آبادکے ذرائع نے بتایاکہ آبپاش علاقوں کے لیے زرعی ماہرین کی سفارش کردہ اقسام نیاب مونگ 2006، ازری مونگ 2006اور نیاب مونگ 2011جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم6منظور شدہ اقسام کے لیے شرح بیج 10سے 12کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔
انہوں نے بتایاکہ ماش کی ترقی دادہ اقسام چکوال ماش، ماش 97اور ماش عروج 2011کاشت کریں اوران کی پیداواری صلاحیت 22من فی ایکڑ تک ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس طرح مونگ کی سفارش کردہ اقسام کے لیے شرح بیج 10 سے 12کلوگرام فی ایکڑ رکھیں۔ مونگ کی سفارش کردہ اقسام کی پیداوار ی صلاحیت 25من فی ایکڑ تک ہے ۔انہوں نے کہاکہ اچھی پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کے ساتھ بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے وجہ سے زرعی ماہرین نے انہی اقسام کو کاشت کرنے کی سفارش کی ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.