کپاس کی فصل پرکاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی تلفی کو یقینی بنائیں،ما ہر ین

جمعرات 30 جون 2016 14:35

فیصل آباد۔30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) صوبہ کے مختلف اضلاع اور کپاس کے پیداواری علاقوں میں کئی مقامات پرکپاس کی فصل ، جڑی بوٹیوں ، آرائشی پودوں پر کاٹن ملی بگ اور ڈسکی ملی بگ کاحملہ مشاہدے میں آیاہے جس پر ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو فوری حفاظتی و تدارکی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے زرعی سائنسدانوں نے کاشتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کپاس کی فصل پرکاٹن ملی بگ اور ڈسکی بگ کی تلفی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے بتایاکہ یہ کیڑے کپاس کے پھولوں اور ٹینڈوں سے رس چوس کرنہ صرف پیداوارمیں کمی کا سبب بنتے ہیں بلکہ روئی کو داغ دار کر کے کوالٹی کو شدید متاثر کرتے ہیں لہٰذا ان کے تدارک کیلئے ابھی سے حکمت عملی مرتب کرنے اور عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کپاس کی فصل کو پاکستان کی معیشت میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور روئی کی کوالٹی کو مزید بہتر کر کے ہر سال ملکی سطح پر اربوں روپے کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے ۔