رطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے پاکستان آنے والے ترسیلات کم ہو سکتے ہیں، سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ کا بیان

جمعرات 30 جون 2016 14:30

اسلام آباد ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 جون۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے پاکستان آنے والے ترسیلات کم ہو سکتے ہیں جبکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد سب سے زیادہ ترسیلات برطانیہ سے آئی ہیں جہاں بارہ لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔

ان میں سے بہت سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔ چین اور متحدہ عرب امارت کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری برطانیہ کر رہا ہے جس میں اضافہ ہو گا اورمختلف بین الاقوامی کرنسیوں کی قدر گرنے سے پاکستان پر چڑھے ہوئے تقریباً ستر ارب ڈالر کے قرضوں میں کمی واقع ہو گی جبکہ برامدات مہنگی ہونے کی وجہ سے کم ہو جائیں گی ۔

(جاری ہے)

شاہد رشید بٹ نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے مگر سب سے زیادہ فائدہ چین کو ہو گا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں ترسیلات زر میں متوقع کمی تشویشناک ہے جس میں اضافہ کیلئے دیگر اقدامات کے ساتھ موجودہ قوانین بہتر بنائے جائیں جبکہ متعلقہ محکموں کو فعال بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ترسیلات زرپاکستانی معیشت کے استحکام میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ 90 فیصد بجٹ خسارہ کو بھی پورا کر رہی ہیں اسلئے انھیں بڑھانے، شفافیت لانے اورباقاعدہ کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔اس سلسلہ میں موجودہ قوانین میں بھی تبدیلی کی جائے جو زیر زمین معیشت کا حجم بڑھانے میں معاون ہیں۔

متعلقہ عنوان :