فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور الیکٹرونکس اشیا کے جل جانے کے خلاف احتجاج

جمعرات 30 جون 2016 14:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء) فیصل آباد میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور الیکٹرونکس اشیا ء کے جل جانے کے خلاف انوکھا احتجاج کیا گیا ۔ مظاہرین جلی ہوئی اشیا ساتھ لے آئے اور فیسکو کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق غلام محمد آباد کے عوام نے بتایا کہ بہت سے گھروں کی الیکٹرونکس اشیا ہی جل گئیں جس پر شہریوں نے روڈ کو بلاک کر دیا اور نعرے بازی شروع کر دی ۔

مظاہرین نے فیسکو حکام اور وزیر مملکت کے خلاف بھی نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے بتایا کہ کئی بار شکایت درج کرائی تاہم کوئی ان کی بات نہیں سن رہا ہے ۔ مظاہرین کی جانب سے مختلف اشیا کو آگ لگا کر روڈ بلاک کی گئی تھی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذاکرات کئے ۔ دوسری جانب فیسکو نے بھی احتجاج کا نوٹس لیکر معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔