تمام مالیاتی ادارے آج یکم جولائی کو لین دین کیلئے بند رہیں گے

جمعرات 30 جون 2016 14:05

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 جون ۔2016ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان سمیت تمام مالیاتی ادارے آج یکم جولائی بروز جمعہ کو بینک ہالیڈے کے سبب لین دین کیلئے بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے اعلامیئے کے مطابق تمام بینک، ڈی ایف آئیز، مائیکروفنانس بینک یکم جولائی کوپبلک ڈیلنگ کیلئے بند ہوں گے۔ تاہم، بینکوں،ڈی ایف آئیز ، ایم ایف بیز کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفاتر میں حاضر ہوں گے۔