کے الیکٹرک کا شکایتی سیل 118 کا نظام درہم برہم

جمعرات 30 جون 2016 13:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کے الیکٹرک کا شکایتی سیل 118 کا نظام درہم برہم ہوگیا،ذرائع کے مطابق فی گھنٹہ 7 ہزار ٹیلی فون کالز 118 کو موصول ہورہی ہیں ان میں سے صرف تین ہزار کالز سنی جارہی ہیں جبکہ چار ہزار صارفین اپنی شکایات درج کرانے سے بھی محروم ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 72 ہزار شکایات ہی درج کرائی جاسکیں۔118 پر درج کرائی جانے والی شکایات کو حل کرنے کا تناسب صرف 20 فیصد ہے جبکہ کے الیکٹرک شہریوں سے مسلسل 118 پر شکایت درج کرانے کی ترغیب دے رہی ہے

متعلقہ عنوان :