ہمارے لیے کمپنیاں نہیں، دوست زیادہ اہم ہیں،فیس بک

صارفین کی ضرورت اورخواہشات کا بھرپور خیال رکھا جائیگا،نائب صدرکی برطانوی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 30 جون 2016 13:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) فیس بک اب نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوستوں کی جانب سے کی گئی پوسٹوں کو نیوز فیڈ میں زیادہ مرکزی جگہ دے گا۔صارفین نے تشویش ظاہر کی تھی کہ انھیں اپنے دوستوں کی ’اہم اپ ڈیٹس‘ موصول نہیں ہوتیں۔اس فیصلے کے بعد سے نیوز میڈیا اور برینڈز کی جانب سے کی جانے والی پوسٹس کو زیادہ جگہ دیے جانے کا رجحان کم ہو جائے گا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے نائب صدرنے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس نے کئی ایسے سروے کروائے ہیں جن میں صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کی جانب سے پوسٹ کیے جانے والا مواد زیادہ پسند کرتے ہیں اور وہ اسی کے پیشِ نظر اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لا رہی ہے۔کمپنی کے نائب صدر ایڈم موسیری نے کہاکہ ہم اس بات میں کوئی فرق روا نہیں رکھ رہے کہ دوست نے اپنے بیٹی کی تصویر پوسٹ کی ہے یا پھر حالاتِ حاضرہ کے بارے میں کسی تحریر کا لنک بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

ہم سجھتے ہیں کہ دونوں قسم کے مواد سے لوگ اپنے دوستوں سے منسلک ہوتے ہیں۔اور یہ بات ہمارے نظام کے لیے زیادہ قدر رکھتی ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ ممکن ہے کہ بعض ناشروں کو اپنی پہنچ میں معمولی کمی محسوس ہو، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس سے کوئی بہت بڑی تبدیلی رونما ہو گی۔اس اقدام کا مطلب یہ ہو گا کہ وہ ادارے جو بہت زیادہ ’لائیکس‘ اکٹھا کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے ہیں، انھیں پہلے کی طرح فائدہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :