حلقہ میں گجربرادری کی محرومیوں کا زالہ فاروق حیدرہی کرسکتے ہیں‘چوہدری اکرم عالم

جمعرات 30 جون 2016 12:25

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء)مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء چوہدری اکرم عالم نے کہا کہ حلقہ پانچ کی گجربرادری سے اپیل کرتا ہوالیکشن2016 میں سیاسی وابستگیاں کے قطع نظربرادریوں سے بالا ترہوکرذاتی تعلقات سے ہٹ کرقائدکشمیروصدرمسلم لیگ(ن)راجہ فاروق حیدرکی ہرلحاظ سے بھرپورحمایت کریں اپنے ووٹ کو وزارت عظمی کے لیئے صدرمسلم لیگ(ن) فاروق حیدرکے حق میں ووٹ دیں،حلقہ پانچ گجربرادری کو ہمیشہ سے ازم کے نام پراستعمال کیا جاتا رہا ہے اورسیاسی مفادات کے بعدنظرانداز کیا جاتا ہے حلقہ میں گجربرادری کی محرومیوں کا زالہ فاروق حیدرہی کرسکتے ہیں،برادری کے نام پرسیاست کرنے والے آخری سانسیں لے رہے ہیں میں خالصتا گجربرادری سے ہوں گزشتہ پندرہ سالوں سے فاروق حیدرکے ساتھ چل رہا ہوں میں نے کبھی ان کی ذات میں برادری ازم نہیں دیکھا انہوں نے ہمیشہ حق سچ کی بات کی ہے ،انہوں نے کبھی بھی اس کارکن کی پشت پناہی نہیں کی جو کسی جرم میں ملوث ہو،جبکہ اس کے برعکس اشفاق ظفر نے پانچ سالہ دور میں مخصوص ٹولہ کونوازا ہے اور ہمیشہ مجرم صفت لوگوں کی پشت پناہی کی جس کی بے شمارمثالیں موجودہیں اب کے ساتھ اشفاق ظفرعوامی ووٹ کے حق دار نہیں رہے حلقہ کی عوام خوش قسمت ہیں ان کے پاس فاروق حیدر جیسی قیادت موجود ہے اس قیادت کوتاریخی فتح سے ہمکنار کرایں گئے انشاء اللہ ان کو کامیاب کرواکرمسائل حل کریں گئے اورمظلوم اورغریب کی زندگیاں بہترہوسکیں گی-