مخالفین 21جولائی کا انتظارکریں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)جیت کرحکومت بنائے گی‘راجہ فاروق حیدر

جمعرات 30 جون 2016 12:21

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) سربراہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہا کہ مخالفین 21جولائی کا انتظارکریں انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)جیت کرحکومت بنائے گی ،21جولائی کولیگ کی حکومت قائم ہوتے ہی ریاست سے کرپشن،لوٹ کھسوٹ کے نظام کا خاتمہ ہوگا،پی پی مجیداینڈکمپنی اب اپنی نااہلی پرواویلاکررہے ہیں اب ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے ،شکست ان کا مقدربن چکی ہے موجودہ حکومت میرٹ کی پامالی کے لیئے قائم ہوئی آج افسوس ہے کہ ڈبل ایم اے گاڑیاں دھورہے ہیں جبکہ میٹرک فیل نوکریاں کررہے ہیں موجودہ حکمران جماعت پی پی انصاف نہیں کرسکی یہ اللہ کے عذاب کودعوت دے رہی ہے اللہ نے چاہا تو حکومت بناکرنااہل افراد کوفارغ کیا جائے گا پانچ سالہ دور میں کی گئی تقریوں کا ازسرنوجائزہ لیں گئے یہ نہیں ہوسکتا اہل باہر،نااہل اندربیٹھے عوامی طاقت کے سمندرسے مسلم لیگ(ن)اکیس جولائی کو سب پرحاوی ہوگئی جیت کرحکومت بنائیں گئے ،کرپٹ حکمران ملک اور قوم کے مجرم ہیں انہیں عوامی کٹہرے میں عوام21جوالائی کوسب سے بڑی طاقت ووٹ سے میدان سے باہرپھینگے تاکہ اس ریاست کا نظم ونسق بحال ہوسکے ،ان خیالات کا اظہارسربراہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے ہٹیاں بالا میں ضلعی الیکشن آفس اوریوسی سیناں دامن کے الیکشن آفس کا افتتاح کرنے کے بعدکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ہٹیاں بالا پہنچنے پرصدرفریدخان کی قیادت میں جبکہ الیکشن آفس سیناں دامن پہنچنے پرسربراہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان کا چوہدری اکرم عالم،راجہ عاشق ایڈووکیٹ،افتخارنیازی کی قیادت میں شانداراستقبال کیا گیاسربراہ مسلم لیگ(ن)آزادکشمیروسابق وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مسلم کانفرنس کا کوء ئی سقبل نہیں پی پی نے شکست مان لی ہے ان جماعتوں کوٹکٹ کے لیئے امیدوارنہیں ملتے ،امیدوارملیں بھی تو ٹکٹ واپس کررہے ہیں اس سے بڑی توہین کیا ہوگئی مسلم لیگ(ن)کے مقابلے کے دعوے دار پہلے اپنے امیدوارپورے کرئے مہاجرین سمیت آزادکشمیربھرکی نشستیں جیتیں گئے آزادکشمیرکی عوام باشعور ہے وہ سمجھتی ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کون ہیں اورخوشحالی لانے والے کون ہیں 21جولائی آزادکشمیرکی تقدیربدلنے کا دن ہے عوام اپنے مینڈیٹ سے شیرکے نشان پرمہرلگا کرمسلم لیگ(ن)کوہرحلقہ سے کامیاب کرئے تاکہ مسلم لیگ(ن)حکومت بناکرعوامی مسائل کا حل اورآزادکشمیرکوخوشحال کرسکے اس وقت آزادکشمیر میں بے پناہ وسائل موجود ہیں مگر ان کو بے دردی سے موجودہ حکومت لوٹ رہی ہے ،آزادکشمیرمیں سیاحت کو وسیع بنیادوں پر فروغ دیں گئے ،آزادکشمیرسویزرلینڈ سے خوبصورت ہے انشاء اللہ بیرون ممالک سے لوگ آزادکشمیرکی سیرکرنے آئیں گئے،اس موقع پرضلعی صدرمسلم لیگ(ن)محمدفریدخان اور یوسی سیناں دامن سے مسلم لیگ(ن)کے راہنماء چوہدری اکرم عالم نے کہا کہ ہٹیاں بالا ہی نہیں آزادکشمیربھرکے کارکنان راجہ فاروق حیدرخان کے بلاتنخواہ سپاہی ہیں ،کارکنان ان کی جیت کے لیئے دن رات ایک کردیں تاکہ ریاست میں خوشحالی کی حکومت قائم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :