روس ، چینی کی پیداوار میں 8 فیصد اضافے کا امکان

جمعرات 30 جون 2016 11:55

ماسکو ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) روس میں موزوں موسمی صورتحال کے باعث چینی کی پیداوار میں رواں سال 8 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی کے اے آر کے تجزیہ کار ایوگینی ایوانوف نے اپنے ایک رپورٹ میں کہاکہ رواں سال زیادہ رقبے پر کاشت اور موزوں موسمی صورتحال کے باعث چینی کی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 5.2 ملین ٹن اضافہ ہو سکتاہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ملک میں رواں سال چینی کی کھپت میں 50 ہزار ٹن اضافے کا امکان ہے اور سالانہ کھپت 5.85 ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے جس کی وجہ کریمیا میں چینی کی طلب اضافے کی صورتحال ہے ۔رپورٹ کے مطابق روس ایک دہائی پہلے تک خام چینی درآمد کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا ملک رہاہے تاہم حالیہ عرصہ میں چینی کی ملکی پیداوار میں اضافے کے باعث روس کی درآمدات میں کمی رونما ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ روس کی معیشت کو خام تیل کے نرخوں میں کمی اور یوکرین بحران کے تناظر میں نافذ ہونے والی یورپی پابندیوں کے باعث مشکل حالات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :