بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی

جمعرات 30 جون 2016 11:55

ڈھاکہ ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) بنگلہ دیشی چائے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ عید الفطر سے پہلے چائے کی رسد میں اضافہ مگر طلب میں کمی کی صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

چٹاگانگ میں نئے مارکیٹنگ سیزن کی دسویں ہفتہ وار نیلامی کے دوران چائے کے معاہدے 243.34 ٹکا فی کلو گرام میں طے پائے جبکہ گزشتہ نیلامی کے دوران چائے کے نرخ 248.26 ٹکا فی کلو گرام ریکارڈ کیے گئے تھے ۔رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران 20لاکھ کلوگرام سے زائد چائے فروخت کیلئے پیش کی گئی جس کا 7.9فیصد فروخت نہیں ہو سکا۔ ماہرین کے مطابق چائے کے نرخوں میں کمی کی وجہ چائے کی مقامی طلب میں کمی ہے جبکہ نیلامی کے دوران چائے کی رسد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :