خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 30 جون 2016 11:47

سنگاپور ۔ 30 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ خام تیل کی قیمتوں کے 50ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچنے کے باعث سپلائی آؤٹ لک میں بہتری کی صورتحال ہے ۔

(جاری ہے)

امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 45 سینٹ (0.90فیصد) کی کمی سے 49.43 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے اسی مدت میں ترسیل کے سودے 60 سینٹ کی کمی سے 50.01 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔

سی ایم سی مارکیٹس کے سرمایہ کارایلیکس ویجایا نے میڈیا کو بتایاکہ خام تیل کے نرخ 50 ڈالر فی بیرل کی نفسیاتی سطح پر پہنچنے کے باعث اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ خام تیل پیدا کرنے والے ملک اپنی پیداوار کی سطح بحال کردیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مئی کے وسط کے بعد سے خام تیل کے نرخ 51ڈالر فی بیرل کی سطح برقراررکھنے میں ناکام رہے ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ اگر خام تیل کی رسد میں کمی کر دی جائے تو قیمتوں میں بہتری آسکتی ہے۔