سنٹرل ڈائریکٹ آف نیشنل سیونگز کی 10جون تک بچتوں کی مد میں 214ارب روپے کی وصولیاں

جمعرات 30 جون 2016 11:21

اسلام آباد ۔ 30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) سنٹرل ڈائریکٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے مالی سال 2015-16ء کے مقررہ ہدف 218 ارب روپے کے مقابلے میں 10جون تک مختلف بچتوں کی مد میں 214ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔ سی ڈی این ایس کے حکام نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔

(جاری ہے)

2016ء کو بتایا کہ مالی سال کے اختتام تک مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی تین سہہ ماہیوں کے دوران 182ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 166ارب روپے اکٹھے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں رد وبدل کیا گیا تاہم سی ڈی این ایس اب بھی دیگر بینکوں اور مالیاتی اداروں کے مقابلے میں سیونگ پر قابل قدر شرح منافع دے رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :