شدیدگرمی کے باعث مری ، ایویبہ ، گلیات ، کاغان ، ناران اور سوات میں سیاحوں کا رش، ٹرانسپورٹ کی شرح میں اضافہ

جمعرات 30 جون 2016 11:21

اسلام آباد ۔ 30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) ملک میں سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کیلئے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ پی ٹی ڈی سی کے حکام نے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ملک میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مقررہ اہداف حاصل کر لیے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کا موسم پورے عروج پر ہے جس کے باعث مری ، ایویبہ ، گلیات ، کاغان ، ناران اور سوات سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کا رش ہے اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے نتیجہ میں ان شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاح اب گلگت ، ہنزہ ، فیری میڈوز ، راما جھیل ،چترال ، کلاش اور شندور کی وادیوں جیسے نئے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی مقامی سیاحت کے کاروبار کے حجم 50ملین روپے ہے ۔ حکام نے کہاہے کہ پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگرکرنے کیلئے مزید کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے جس سے پاکستان میں سیاحت کی صنعت کے فروغ میں مدد کے ساتھ ساتھ قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا جبکہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :