الائیڈ بینک اور موبی لنک کے مابین رقوم کی ترسیل کا معاہدہ

جمعرات 30 جون 2016 11:21

اسلام آباد ۔ 30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) الائیڈ بینک آف پاکستان اور موبی لنک نے ملک میں رقوم کی ترسیل کیلئے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اے بی ایل کے صارفین ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک میں کہیں بھی جاز کیش کے ذریعے 60ہزار روپے تک رقم کی منتقلی کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

الائیڈ بینک آف پاکستان کی پریس ریلیز کے مطابق بینک کی ملک میں 1050برانچز کام کر رہی ہیں جبکہ موبی لنک ملک میں موبائل فون کی خدمات فراہم کرنے والی ایک بڑی کمپنی ہے جس کے صارفین کی تعداد 3 کروڑ 50 لاکھ کے قریب ہے۔ اے بی ایل اور موبی لنگ کے باہمی معاہدے سے ملک کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں مقیم لاکھوں افراد کو بینکنگ کی سہولیات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔