کراچی، لیاری کےعلاقے تغلق لین میں رینجرز کا آپریشن، 3 ملزمان ہلاک

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جون 2016 01:25

کراچی، لیاری کےعلاقے تغلق لین میں رینجرز کا آپریشن، 3 ملزمان ہلاک

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 29جون ۔2016ء )لیاری کےعلاقے تغلق لین میں رینجرز کے آپریشن میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے لیاری میں کاروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کاروائی لیاری کے علاقے تغلق لین میں کی گئی ہے۔ اس دوران رینجرز اور شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔