رینجرز کی بھاری نفری کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2016 23:28

رینجرز کی بھاری نفری کا ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 جون ۔2016ء) رینجرز کی بھاری نفری کی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی بھاری نفری کی کراچی کے علاقے اور ایم کیو ایم کے گڑھ عزیز آباد میں آمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے علاقے کی مختلف گلیوں میں گشت کیا۔ گشت کے بعد رینجرز اہلکاروں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران رینجرز کی جانب سے نائن زیرو کی تلاشی لی گئی ہے۔