بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی

روانگی میں اڑھائی گھنٹے میں تاخیر،مسافروں کوروزے کی حالت میں شدیدمشکلات کاسامنا

بدھ 29 جون 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرنجی ائیرلائن کی پروازکے انجن میں خرابی کے باعث روانگی میں اڑھائی گھنٹے میں تاخیرہونے کے باعث مسافروں کوروزے کی حالت میں شدیدمشکلات کاسامناکرناپڑااورانہوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ائیرپورٹ حکام کے خلاف فی الفورتادیبی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آبادسے مدینہ منورہ جانے والی پروازSp19کوبے نظیربھٹوانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے دوپہرڈیڑھ بجے روانہ ہوناتھالیکن روانگی سے پہلے طیارے کے انجن میں خرابی پیداہوئی جس کے نتیجے میں اڑھائی گھنٹے تاخیرکاسامناکرناپڑا،طیارے میں سوارمسافروں کوچاربجے روانہ کیاگیاتین سوسے زائدمسافرروزے کی حالت میں شدیدمشکلات سے دوچارہوئے اورانہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ طیاروں کی چیکنگ مسافروں کے سوارہونے سے قبل ہونی چاہئے اورانہوں نے کہاکہ اس تاخیرکے ذمہ داران افسران کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے

متعلقہ عنوان :