افغان خاتون دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق

بدھ 29 جون 2016 23:00

سوات ۔29 جون ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) سوات کے علاقے مدین میں پشاور سے رمضان گذارنے کیلئے آنے والی افغان خاتون نے دریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی،خودکشی یا گر کر جاں بحق ہوئی ،پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے ،پولیس ذرائع کے مطابق پشاور سے مدین میں رمضان گذارنے کیلئے آنے والی بائیس سالہ افغان خاتون مسماة بلہ نشتہ زوجہ مجاہد سکنہ افغانستان حال پشاور مبینہ طور پر دریائے سوات میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، تاہم اہلخانہ کے مطابق وہ پاؤں پھسلنے سے دریائے سوات میں گر کر جاں بحق ہوئی ہے تاہم مدین پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :