سبی گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی ] کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی

آدھا صوبہ اندھیرے میں ڈوب گیا ،ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی دور کرکے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی

بدھ 29 جون 2016 22:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) بلوچستان کے علاقے سبی گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث آدھا صوبہ آندھیرے میں ڈوب گیا ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی دور کرکے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی کوئٹہ میں کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اخبارات ‘ نیوز ایجنسیوں کا کام متاثر ہوا اور عید کی خریداری کے موقع پر بازاروں میں رونقیں ماند پڑگئیں اور اکثر مساجد میں نماز تراویح بھی متاثر ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب سبی گریڈ اسٹیشن میں بڑے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث بجلی ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع پشین ‘ بولان ‘ قلعہ عبداﷲ ‘ قلات ‘ مستونگ سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انجینئروں کی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی دور کرکے فنی خرابی دور کر دی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کیسکو حکام کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ دار اور خاص کر نماز تراویح کے دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں عید کی خریداری بھی شدید متاثر ہوئی خریداری کیلئے آئے ہوئے خواتین ‘ بچے اور بوڑھوں کو خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :