گلگت بلتستان کونسل میں نائب قاصد کی سیکشن آفیسر پر فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

گرفتار نائب قاصد تنویر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا

بدھ 29 جون 2016 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) گلگت بلتستان کونسلمیں نائب قاصد کی جانب سے سیکشن آفیسر پر کی جانے والی فائرنگ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہیں گرفتار ہونے والے نائب قاصد تنویر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ سیکشن آفیسر رزاق کی وجہ سے میں نائب قاصد سے ایل ڈی سی پر ترقی نہیں کرسکا جس کا مجھے دکھ تھا اور اس خالی آسامی کیلئے میں نے باقاعدہ درخواست دی تھی اور سیکشن آفیسر اپنے اقربا پروری کی وجہ سے مسلسل رکاوٹیں ڈال رہا تھا جس کے باعث میں اشتعال میں آیا اور اسلحہ لینے پشاور چلا گیا جب اسلحہ لیکر آیا چونکہ بلڈنگ میں تمام تر سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار میرے جاننے والے تھے اور انہوں نے نہیں روکا حتی کہ متعدد بار ان سکیورٹی اہلکاروں کے سامنے گزرتا بھی رہا ہوں پولیس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرکے ایس ایس پی آپریشن کو بھجوادیا ہے جبکہ دوسری جانب زخمی سیکشن آفیسر کی جان خطرے سے باہر ہے اور انہوں نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے ابتدائی بین ریکارڈ کرادیا ہے

متعلقہ عنوان :