ایف آئی اے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیئے

بدھ 29 جون 2016 22:56

ایف آئی اے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹ منسوخ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) ایف آئی اے کے ا میگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29ہزار پاسپورٹ منسوخ کردیئے ہیں ان پاسپورٹ کو منسوخ کرنے کی سفارش نادرا کی جانب سے کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ منسوخ کئے جانے والے پاسپورٹ کی تفصیلات تمام ائرپورٹس پر بھی بھجوادی گئی ہیں 29ہزار پاسپورٹ کے حامل افراد کا ڈیٹا مشکوک تھا اور غیر پاکستانی تھے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بھی چوبیس ہزارپاسپورٹ منسوخ کئے گئے تھے وفاقی وزیر د اخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی غیر پاکستانی جعلی دستاویزات پر سفر کرے یا یہاں قیام پذیر ہو ان کیخلاف آئین اور قانون کے دائرہ میں رہ کر فی الفور کارروائی کی جائے