پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی ملیر کے سینیئر رہنما نذیر بھٹو کی ملاقات

بدھ 29 جون 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی ملیر کے سینیئر رہنما نذیر بھٹو کی ملاقات، نذیر بھٹو کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر شایع کیا گیا کتاب تحفے میں پیش، بلاول بھٹو کی جانب سے دنیا کی اہم شخصیات کو کتاب بھیجنے کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پ پ ملیر کے سینیئر رہنما و ضلع کاؤنسل کراچی کے میمبر نذیر بھٹو کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران نذیر بھٹو کی جانب سے محترمہ بینظیر بھٹو کی شخصیت پر انگریزی میں تحریر کیا گیا کتاب تحفے کے طور پر پیش کیا، بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو پر شایع کیے گئے کتاب پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ کتاب ملک سمیت دنیا کی اہم شخصیات کو تحفے کے طور پر بھیجا جائے، نذیر بھٹو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری پارٹی چیئرمین سے ملاقات ہوئی شہید محترمہ بینظیر بھٹوپر تحریر کیئے گئے کتاب پر چیئرمین بلاول بھٹو نے خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب ملک کی اہم شخصیات کو بھیجی جائے اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی بھیجی جائے، انہوں نے کہا کہ کتاب میں دنیا کی اہم شخصیات نے شہید رانی کی زندگی پر تاثرات لکھے ہیں۔