واٹربورڈ نے کے ڈی اے کے بطن سے جنم لیا ہے,یہی وجہ ہے کہ واٹربورڈ کے ڈی اے کو اپنی مدر آرگنائزیشن سمجھتی ہے ، ایم ڈی مصباح الدین

کے ڈی اے کی بحالی اور کے ڈی اے پائپ فیکٹری کا استحکام واٹربورڈ اور شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے

بدھ 29 جون 2016 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا ہے واٹربورڈ نے کے ڈی اے کے بطن سے جنم لیا ہے,یہی وجہ ہے کہ واٹربورڈ کے ڈی اے کو اپنی مدر آرگنائزیشن سمجھتی ہے اس کی بحالی اور کے ڈی اے پائپ فیکٹری کا استحکام واٹربورڈ اور شہریوں کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ،ڈ ی جی کے ڈی اے ،افسران اور ادارہ ترقیات کراچی کے تمام ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں ، واٹربورڈ کے ڈی اے پائپ فیکٹری کو دوام بخشنے کیلئے اہم اقدامات کرے گا ،شہر میں جاری فراہمی و نکاسی آب کے ترقیاتی کاموں کیلئے اس کی معیاری پیداوار کا ایک بڑا خریدار بنے گا ، ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈی جی ،کے ڈی اے ناصر احمد ، ممبر ٹیکنیکل کمیٹی پرسٹیج پائپ فیکٹری اسد اﷲ خان ، امانت علی میرانی ، اے ڈی ڈی ( ڈائریکٹر لینڈ) کے ڈی اے کے جمیل بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ،پی پی ایف حامد رضوی اور اکاؤنٹ آفیسر سعید احمد خان جبکہ واٹربورڈ کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر پلاننگ مشکور الحسنین ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی ،ایس ای بلک سکندر زرداری ، ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی واٹربورڈ آصف خان و دیگر بھی موجود تھے ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس موقع پر ڈ ی جی کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے دنیا کے بڑے اور کثیر الآبادی والے شہر کی تعمیر اور ترقی میں کے ڈی اے کا کردار ناقابل فراموش ہے انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے پائپ فیکٹری سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں کہ اس کو بند کیا جارہا ہے اور فیکٹری کے مقام پر پلاٹنگ کرکے پلاٹ فروخت کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک مافیا بھی سرگرم ہوگئی تھی تاہم واٹربورڈ نے جو کہ کبھی کے ڈی اے کے واٹرمنیجمنٹ بورڈ تھا اس لئے اس نے اپنی ذمہ داری محسوس کی اور پائپ فیکٹری کی بندش اور اس کی اراضی کی فروخت کی بھر پور نہ صرف مخالفت کی بلکہ اس کے خلاف مہم بھی چلائی واٹربورڈ کا موقف تھا کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے شروع کئے جانے والے منصوبے کے ۔

(جاری ہے)

فور اور 65ایم جی ڈ ی کے منصوبوں کے لئے بڑی تعداد میں پائپس کی ضرورت ہوگی اس لئے اسے بند نہیں کیا جائے انہوں نے کہا کہ چونکہ یہ منصوبے شروع ہوچکے ہیں لہٰذا اب اس کی طلب کے مطابق پائپ فیکٹری سے پائپ کی دستیابی ممکن نہیں رہی تاہم واٹربورڈ دیگر اقسام اور سائز کے پائپس کی خریداری میں کے ڈی اے پائپ فیکٹری کو ترجیح دیگا ،انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کی بحالی اور پائپ فیکٹری کا استحکام شہریوں خصوصاً بلدیاتی اداروں کیلئے نوید ہے انہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے ڈی اے پائپ فیکٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا ،انہوں نے شہر کی مصروف سڑکوں کیلئے 50ہزار مضبوط اور معیاری مین ہولزکور اور 10ہزار رنگ سلیب کا آرڈر دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پائپ فیکٹری پائپ سمیت اپنی دیگر مصنوعات کا معیار برقرار رکھے گی جس پر واٹربورڈ کے ترقیاتی کاموں کے لئے کے ڈی اے پائپ فیکٹری کے پائپ کا استعمال لازمی قرار دیدیا جائے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پائپ فیکٹری اپنے معیار کو مزید بہتر بنائے گی ، ہماری طلب کے مطابق پائپ اور دیگر تعمیراتی سامان وقت پر فراہم کرے گی، پائپ و دیگر سامان کی تیاری میں معیاری خام مال استعمال کیا جائے گا ،نیز پائپ فیکٹری کی مصنوعات کے نرخ مناسب ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :