دھابیجی پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بند،شہر کو 260ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ، واٹربورڈ حکام

بدھ 29 جون 2016 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) کراچی کو پانی فراہم کرنے والے واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پپری اور گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بدھ کو بھی 2سے 3گھنٹے تک بند رہی شہر کو 260ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ،شہر میں پانی کے بدترین بحران کا خدشہ ،بجلی کی بار بار آنکھ مچولی سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے پمپس مشینری اور دیگر تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ،تفصیلات کے مطابق منگل کی شام دھابیجی گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن کی بجلی خوفناک دھماکے کے بعد بند ہوگئی تھی جس کے بعد دھابیجی سے کراچی کو پانی فراہم کرنیوالی اسٹیل کی 72انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے پمپس ، ٹرالی ،موٹروں سمیت دیگر مشینری کو شدید نقصان پہنچا ہے لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے ان تینوں پمپنگ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی رات 12بجے بحال ہونا شروع ہوئی جس کے بعد شہر کو پانی کی فراہمی شروع کی گئی تاہم بدھ کو دوپہر تقریباً 2بج کر20منٹ پھر دھابیجی گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشنوں کی بجلی پر منقطع ہوگئی جو کہ شام پونے پانچ بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوئی منگل کی شام سے بدھ کی شام تک کراچی کو 260ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا علاوہ ازیں شہر کے اندر قائم واٹربورڈ کے متعدد پمپنگ اسٹیشنوں پر بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی اس سبب بھی پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے ،جس کے اثرات پورے شہر پر پڑیں گے

متعلقہ عنوان :