ائیر ہوسٹز کے ساتھ سیلفی، سوشل میڈیا نے شیخ رشید کو سیاستدانوں کا مفتی عبدالقوی قراردیدیا

بدھ 29 جون 2016 22:51

ائیر ہوسٹز کے ساتھ سیلفی، سوشل میڈیا نے شیخ رشید کو سیاستدانوں کا مفتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی ائیر ہوسٹس کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا صارفین نے شیخ رشید کو سیاستدانوں کا مفتی عبدالقوی قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اپنی پیشگوئیوں ، دعوؤں اور میڈیا میں کسی نہ کسی طریقے سے ان رہنے کے لئے مشہور ہیں ۔

(جاری ہے)

اب کی بار عمرے پر جاتے ہوئے انہوں نے جہاز کی ائیر ہوسٹسز کے ساتھ سیلفی بنوا ڈالی جو کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی تاہم اس بارے میں شیخ رشید کا موقف تھا کہ یہ سیلفی انہوں نے خود نہیں بنائی بلکہ کسی نے انہیں اچانک نیند سے جگا کر سیلفی بنا ڈالی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ہر طرح کے تبصرے کیے اور کسی نے اسے اچھا تو کسی نے منفی اقدام قرار دیا تاہم بعض صارفین نے موجود سکینڈل مفتی عبدالقوی اور قندیل بلوچ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید احمد سیاستدانوں کے مفتی عبدالقوی ہیں۔

متعلقہ عنوان :