وزیراعلیٰ پنجاب سے وفاقی وزراء خرم دستگیرخان اورشیخ آفتاب احمد کی ملاقات

بدھ 29 جون 2016 22:42

لاہور۔29 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں وفاقی وزراء خرم دستگیرخان اور شیخ آفتاب احمدنے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہترہوئی ہے اور تجارتی، معاشی سرگرمیوں اورسرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران معاشی محاذ پر شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پاکستان میں روشنی، امید اور امن کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو پرامن اورمعاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :