بیڈ گورننس کی سزا آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ کو مل کررہے گی ،میجر طاہر صادق

مسلم لیگ (ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،سابق ضلع ناظم

بدھ 29 جون 2016 22:42

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء ) سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا ہے کہ حکومت کی بیڈ گورننس کی سزا آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو مل کررہے گی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے حکومتی پالیسیاں عوام دشمنی پر مبنی ہیں جو اسے لے ڈوبیں گی میاں نوازشریف کو پانامہ لیکس پر قوم کو جواب دہ ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں پاکستانیوں کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر پاکستانیوں سے خطا ب میں کیا سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق نے کہا کہ موجود حکومت ملک و قوم کے مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات پر لگی ہوئی ہے اور عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے تین سال سے زائد کا عرصہ گزرنے پر بھی بجلی بحران ان نااہل حکمرانوں سے حل نہیں ہوسکا بے روزگاری ،بدامنی ،تعلیم اور صحت کے میدان میں بھی ان کی کارکردگی صفر سے بھی نیچے ہے پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں کو پرائیویٹ کیاجارہاہے ملکی دولت کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے عوام موجودہ حکومت سے ناصرف تنگ آچکے ہیں بلکہ عوام میں موجودہ حکومت کے خلاف نفرت کا بڑھتا ہوا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے رمضان المبارک میں روزے دار لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نبرد آزما ہیں اربوں قوم سے بل لینے کے باوجود موجود حکومت واپڈا نئی مشینری اور آلات مہیا نہیں کرسکی جس کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بڑھتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام دشمن پالیسیاں زیادہ دیر نہیں چل سکتیں اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ ملک وزیر اعظم کے بغیر چل رہا ہے میجر طاہر صادق نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی کمیونٹی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جو ملکی زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنتے ہیں مگر موجود حکومت اوورسیز پاکستا نیوں کو مسلسل نظر انداز کررہی ہے سفارت خانوں میں پاکستانیوں کو وہ اہمیت نہیں دی جارہی جس کا وہ حقدار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے عوامی خدمت کا جو پرچم تھاما ہوا ہے انشاء اﷲ اقتدار ہو یا اپوزیشن اسے بلند رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :