ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کے لئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جائیں ،عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے حکومت زبانی دعوؤں سے کام چلانے کی بجائے عملی کام کرئے ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بہترین کارکردگی کے باعث کراچی میں حالات بہت بہتر ہوگئے تھے،نہ جانے پھر کراچی کو کس کی نظر لگ گئی جرائم پیشہ ،دہشتگرد جہاں کہیں بھی ہوں بلا امتیاز کاروائی کی جائے
سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کابیان
بدھ 29 جون 2016 22:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کی روک تھام کے لئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جائیں ،عوام کی جان ومال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، حکومت زبانی دعوؤں سے کام چلانے کی بجائے عملی کام کرئے ، کراچی میں باران رحمت پر عوام اﷲ تعالیٰ کا شکر بجالائیں ،بارش نے ضلعی حکومتوں کے دعوؤں کی قلعی کھول دی جگہ جگہ پانی جمع نکاسی کاکوئی انتظام نہیں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ،بجلی کے ستائے عوام کو بارش شروع ہوتے ہی ایک بار پھر کراچی کو اندھیروں میں دکھیل دیا گیا ،عوام کی جان ومال کے تحفظ اور پائیدار قیام امن کے لئے سخت اقدامات اور اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا ،کراچی کا امن ملک کی ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بہترین کارکردگی کے باعث کراچی میں حالات بہت بہتر ہوگئے تھے نہ جانے پھر کراچی کو کس کی نظر لگ گئی ،جرائم پیشہ ،دہشتگرد جہاں کہیں بھی ہوں بلا امتیاز کاروائی کی جائے ،قانون کی بالادستی میں ہی امن کا قیام اور دہشتگردی کا خاتمہ پوشیدہ ہے قانون کو سب کیلئے یکساں استعمال کیا جائیگا تو اس کے موثر نتائج برآمد ہونگے ،کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون کو سخت کرنا ہوگا،معاشی ترقی و استحکام کیلئے امن وامان کا قیام لازمی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری پریس ریلیز میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان دشمن طاقتیں دہشتگردوں کو پرموٹ کررہی ہیں ،دہشتگردوں پر ہر زاویئے سے نظر رکھنا ہوگی ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم امن وامان کے قیام کے لئے متحد ہے اور ضرب عضب آپریشن کو ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار دیکھنا چاہتی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.