وزیر اعلیٰ پنجاب سے مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما کی ملاقات ، نواز شریف کی صحتیابی پر مبارکباد دی

بدھ 29 جون 2016 22:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے بدھ کو یہاں مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما سید شاہ محمد شاہ نے ملاقات کی اوروزیر اعظم محمد نواز شریف کی صحتیابی پرانہیں مبارکباددی-مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما نے پنجاب کے بجٹ میں عوامی فلاح کے شاندار اقدامات پر بھی وزیراعلی کو مبارکباد دی-وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوامی فلاح کے ٹھوس ایجنڈے پر عمل پیر ا ہے -وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے - انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اسے ملکر آگے لیکر جانا ہے -