پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، حکومت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے پی ڈی ایف کی طرح جدید فنانسنگ کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے،حکومت اس فنڈ کو اگلے مالی سال کے پہلی سہ ماہی تک فعال کرنا چاہتی ہے ، سہ فریقی اور کثیر ملکی پارٹنرز اس فنڈز میں شمولیت متوقع ہے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقا ت میں گفتگو وزیراعظم توانائی کے جاری منصوبوں پر کام کی تیز رفتار چاہتے ہیں ،ان کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے ، وزیر خزانہ کا کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس سے خطاب

بدھ 29 جون 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات میں پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ(پی ڈی ایف) کو فعال کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، حکومت انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تعمیر کیلئے پی ڈی ایف کی طرح جدید فنانسنگ کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے،حکومت اس فنڈ کو اگلے مالی سال کے پہلی سہ ماہی تک آپریشنل کرنا چاہتی ہے اور یہ اس کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اور کثیر ملکی پارٹنرز اس فنڈز میں شمولیت متوقع ہے۔ بدھ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ورنرلی پاچ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس دوران پاکستان ڈویلپمنٹ فنڈ کے معاملات پر گفتگو کی گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں انفراسٹرکچر کی ترقی میں بے پناہ مواقع ہیں، انفراسٹرکچر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے فنانسنگ کے جدید طریقوں پر غور کر رہی ہے اور پی ڈی ایف ان اقدامات میں سے ایک ہے، حکومت اس فنڈ کو اگلے مالی سال کے پہلی سہ ماہی تک آپریشنل کرنا چاہتی ہے اور یہ اس کی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سہ فریقی اور کثیر ملکی پارٹنرز اس فنڈز میں شمولیت متوقع ہے۔ انہوں نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو پی ڈی ایف میں شمولیت کی دعوت دی، فنڈ تجارتی بنیادوں پر کام کرے گا اور مکمل طور پر آزاد ہو گا۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کا بینک پاکستان کو پی ڈی ایف میں معاونت کیلئے تیار ہے اور اس حوالے سے کمرشل بزنس پلان کی تیاری کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کر سکتا ہے، حکومت نے ملک میں انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایف کے قیام عمل میں لایا تھا۔

قبل ازیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے توانائی کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں پر غور کیا گیا اور مستقبل میں دیگر توانائی کے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ سیکرٹری پانی و بجلی اور پٹرولیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم نے توانائی کے جاری منصوبوں کی مکمل تفصیل جاننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے وزارت پانی و بجلی کو توانائی کے جاری منصوبوں کو وقت پر تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تازہ ترین تفصیلی رپورٹ وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی

متعلقہ عنوان :