اسلام آباد پولیس اور حساس اداروں کا تھا نہ سبز ی منڈ ی کی حدود میں سر چ آ پر یشن

دوران سر چنگ07افغا نیو ں سمیت 32 مشتبہ افراد گرفتار،آپریشن میں 130سے زائد جگہوں کو چیککیا گیا

بدھ 29 جون 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 جون ۔2016ء) پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ سبز ی منڈ ی کے سیکٹر آئی الیو ن ، آئی ٹین ون اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ07افغا نیو ں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔130سے زائدگھر وں،دکا نوں ، جو نپڑ یو ں کو سر چ کیا گیا ۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سبز ی منڈی کے سیکٹر آئی الیو ن ، آئی ٹین ون اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔ اس سر چ آ پر یشن میں سبز ی منڈ ی پولیس کے ایس ایچ او سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ 07افغا نیو ں سمیت 32 مشتبہ افراد حر است میں لے کرتحقیقات کی گئی۔

(جاری ہے)

18اشخا ص کو بعد از تصدیق کو ائف صحت سکو نت فارغ کیا گیا ۔اس سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے 130سے زائدگھر وں ,دکا نو ں اور جو نپڑ یو ں کو سر چ کیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :