لاہور‘3تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری

بدھ 29 جون 2016 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء ) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے شہر کے 3تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقر ر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر محمد امین کو ایس ایچ او تھانہ لٹن روڈ سے ایس ایچ او نشتر کالونی، سب انسپکٹر محمد شاہد کو ایس ایچ او بھاٹی گیٹ سے ایس ایچ او شفیق آباد،سب انسپکٹر ادریس قریشی کوایس ایچ او تھانہ گرین سے ایس ایچ او تھانہ نواں کوٹ اورپولیس لائنز سے انسپکٹر آصف خان کو ایس ایچ اوتھانہ رائیونڈ سٹی تعینات کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے مذکورہ افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور بخوبی نبھائیں۔