گلبرگ‘نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد زخمی

بدھ 29 جون 2016 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) مین مارکیٹ گلبرگ کے علاقہمیں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے2افراد کو زخمی کر دیا ، اہل علاقہ نے فائرنگ کرنیوالوں کو پکڑ کر حوالہ پو لیس کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ گلبرگ میں واقع راجہ سینٹرمیں چار نامعلوم افرادشہباز ایڈووکیٹ کے دفتر میں زبردستی گھس گئے اور اندھادوند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں 2افراد موقع پرزخمی ہوگئے۔راجہ سینٹر میں موجود کاندار فائرنگ کی آواز سن کر شہباز ایڈووکیٹ کے دفتر کی طرف لپکے اور بھاگتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کوپکڑ لیااور پولیس کے حولے کردیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سروس ہسپتال پہنچ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :