چاروں صوبوں نے عربی کو لازمی مضمون بنانے کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جون 2016 21:55

چاروں صوبوں نے عربی کو لازمی مضمون بنانے کی مخالفت کر دی

اسلام آباد (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29جون 2016ء)چاروں صوبوں نے عربی کو لازمی مضمون بنانے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے عربی کو ملک بھر میں بارہویں جماعت تک لازمی مضمون قرار دینے کے حوالے سے مشاورت کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم چاروں صوبوں کی جانب سے عربی کو لازمی مضمون بنانے کی مخالفت کر دی گئی ہے۔ صوبوں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عربی لازمی مضمون قرار دینے سے اضافی بوجھ پڑے گا۔