سٹی ٹر یفک پو لیس کا مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن جاری

بدھ 29 جون 2016 21:47

راولپنڈی ۔ 29 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 جون ۔2016ء) قائم مقام چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی افتخار الحق نے کہا ہے کہ سٹی ٹر یفک پو لیس راو لپنڈی رمضان المبار ک کے آخری عشرے کے دوران راولپنڈی شہر سمیت تحصیل ہائے میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے ، اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی یا روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن کر رہی ہے مسافروں سے طے شدہ کرائے نامے سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف موقع پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے اس حوالے سے سکواڈ کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عوام الناس کو ٹریفک کے سلسلے میںآ ن گراؤنڈ سہولیات فراہمی کے سلسلے میں کوشاں ہے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس گاڑیوں میں اندرونِ شہر سمیت دوسرے شہروں اور اپنے آبائی گاؤں کے لیئے سفر کرنے والے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والی، اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی یا روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت آپریشن کر رہی ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ بھی واپس کروایا جا رہا ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائنز 1915 اور051.9272616پر سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے شہری کسی بھی قسم کی شکایت ، رہنمائی یا معاونت کی صورت میں ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں تاکہ شہریوں کی آن گراؤنڈموقعہ پر معاونت اور رہنمائی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :