مولانا عبدالواسع کی کوئٹہ شہر میں بدامنی کے واقعات پر افسوس کا اظہار

اس کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اور ادارے اپنا کردار ادا کریں،اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی

بدھ 29 جون 2016 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کوئٹہ شہر میں بدامنی کے واقعات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دفعہ سے مسلسل بے گناہ لوگوں کو ایف سی اورپولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جو کہ قابل مذمت اقدام ہے اور اس کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اور ادارے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دفعہ کے دوران کوئٹہ میں مسلسل بدامنی کے واقعات میں اچانک اضافہ سوالیہ نشان ہے کچھ دن قبل عالموچوک پر بے گناہ اور غریب لاچار لوگ بم دھماکے میں شہید و زخمی ہوئے اور بعد میں شہر کے مختلف علاقوں سریاب روڈ ‘ ہزار گنجی اور ڈبل روڈ پر ایف سی اور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس طرح کے واقعات قابل مذمت اقدام ہیں اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومت اور ادارے اپنا کردار ادا کریں اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔