عوامی نیشنل پارٹی کا کوئٹہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

ایک ہفتے کے دوران 6 پولیس اور4 ایف سی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے کی مذمت

بدھ 29 جون 2016 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں کوئٹہ شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 6 پولیس اور4 ایف سی اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں جبکہ دیگر کئی افراد کوئٹہ شہر اور گردونواح میں زندگی سے ہاتھ دو بیٹے سماج دشمن جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں شریف النفس سفید پوشی شہری ہر روز اپنی قیمتی اشیاء گاڑیوں ‘ موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا جاتا ہے مزاحمت کرنے پر انہیں قتل کیا زخمی کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس امن وامان سے متعلق اخبارات میں بلند و بانگ کرکے زمینی حقائق کو جھٹلا رہے ہیں رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید کے قریب آنے پر کوئٹہ میں خصوصی انتظامیہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ شہر میں امن وامان کی گھمبیر صورتحال کو قابو کرے بیان میں کوئٹہ میں شہید کئے جانیوالے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے دریں اثناء باچا خان مرکز سے جاری کردہ صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میرعلی خیل روڈ اورژوب دانسر روڈ کی تعمیر میں سست روی اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ان مسروقہ سڑکوں کی تعمیر میں جان و بوجھ کر سست روی اپنائی گئی اور اب ان کی تعمیر میں غیر معیاری میٹریل استعمال کرکے کرپشن اور کمیشن کے حصول کو کمیشن بنایا گیا بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ان شہریوں کی تعمیر و غیرتسلی بخش کام کا نوٹس لیا جائے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں ۔