اسحاق ڈار سے افغان سفیر کی ملاقات

سرحد پر عوام کی نقل و حمل کو ضابطے کے تحت اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور

بدھ 29 جون 2016 21:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 جون ۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغان سفیر عمر زاخیل وال کی سے ملاقات میں سرحد پر عوام کی نقل و حمل کو ضابطے کے تحت کرنے اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے بروز اسلام آباد مین افغان سفیر عمر زاخیل وال سے ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان پاک افغان تعلقات ‘ دو طرفہ اور سرحدی امور اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ خطے میں امن و ترقی اور عوام کی بہتری یلئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی دونوں ممالک کو علاقائی روابط کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے سرحد پر عوام کی نقل و حمل کو ضابطے کے تحت کرنے کی ضرورت پر زور دیا افغان سفیر نے سرحد پر ہونے والے واقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے بچنے کے لئے دونوں ممالک کا قریبی رابطہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :