تھرپارکر ٗآسمانی بجلی گرنے کے 3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

بدھ 29 جون 2016 21:39

تھرپار کر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 جون ۔2016ء) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے دیہاتوں میں آسمانی بجلی گرنے کے 3 مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو کے دیہاتوں میں ہونے والی بارش کے دوران بھورو بھیل کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوئی جبکہ گاوں اگھے جو پار میں اسمانی بجلی گرنے سے 30سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

چھاچھرو ہی کے گاوں رامو بھیل میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ ہرچند اور 18سالہ لڑکا جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں چھاچھرو کے سرکاری ہسپتال میں منتقل کرا دیا گیا ہے۔دوسری جانب ضلع بدین کی تحصیل گولارچی کے نواحی علاقے ملا حسن میں آسمانی بجلی گرنے سے 45 سالہ جاں بحق ہوا ۔

متعلقہ عنوان :